باغ حویلی کہوٹہ،مضرِ صحت ڈرنکس اور اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:20

باغ حویلی کہوٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء)ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر بلال مقصود اور اُن کی ٹیم نے مضرِ صحت ڈرنکس اور اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ۔ کسی کو زہر فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیفٹی آفیسر۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر نے اپنی ٹیم اسسٹنٹ سیفٹی آفیسر سرفراز خورشید ، محمد آصف ، سر انداز جاوید راٹھور اور شہزاد خورشید کے ہمراہ کہوٹہ بازار میں مضرِ صحت آئیٹم فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کولاون کولڈ ڈرنکس ، پیپل اپ کی بڑی تعداد آئیٹم اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ ضبط شدہ آئیٹم کی لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ جبکہ بازار میں نان رجسٹرڈ اشیاء کو باقاعدہ فروخت کرنے والوں کو لائسنس کے اجراء کی مہم بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلال مقصود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں انسانی جانوں سے کھلنے والے کسی طور پر رعایت کے مستحق نہیں۔ سرفراز خورشید نے کہا کہ حکام بالا کی ہدایت پر پورے ضلع میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز میں اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا جا رہا ہے۔ جس میں فوڈ آئیٹم کو اولین ترجیح ہے۔ تاکہ عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردو نوش استعما ل کے لیے دستیاب ہوں۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں