ہمیں قومی دنوں کو منانے کے لیے بھرپور جوش و جذبہ سے اکھٹا ہونا چاہیے‘ ڈپٹی کمشنر حویلی

بدھ 18 جولائی 2018 16:09

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حویلی کاشف حسین چوہدری نے یوم الحاق پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے ہمیں قومی دنوں کو منانے کے لیے بھرپور جوش و جذبہ سے اکھٹا ہونا چاہیے ۔کیونکہ ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو آزادی کی قیمت کا زیادہ احساس ہے بالخصوص ضلع حویلی میں رہنے والے لوگوں کو اس کا زیادہ احساس ہونا چاہیے ۔

تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ پر کھڑی ہے اور برہان مظفر وانی شہید کی شہادت کے بعد تحریک میں زیادہ تیزی آئی ہے ۔اور بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے ۔حالانکہ اس کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ ظلم وجبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کیئے جا سکتے ۔

(جاری ہے)

ہمیں قومی دنوں کو ملی جذبوںسے منانے کے لیے بطور پاکستان اور کشمیری پوری نمائندگی کرنی چاہیے ،اور اپنا حق ادا کرنا چاہیے ۔

اس حوالہ سے حکومتی سطح پر وزیراعظم آزادکشمیر نے تمام قومی دنوں کو سرکاری طور پر منانے کی خصوصی ہدایت کی ہے ۔اس لیے تمام آفیسران ملازمین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو یوم الحاق پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنی چاہیے ۔انہوں نے پروگرام تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ 10بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں سرکاری آفیسران ،ملازمین ،انجمن تاجران سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اکھٹے ہوں گے ۔

اور ریلی کی صورت میں چوک تک جا کر چوک میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر سرکاری ملازمین و آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تقریب میں شریک ہوں ۔کوئی بھی ملازم غیر حاضر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بھی قومی دنوں کے حوالہ سے آگاہ کرنا چاہیے ۔تقریب میں ایس پی حویلی محمد آصف درانی ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،ڈی ای او سید عابد حسین بخاری ،ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت تصدق حسین ،ڈاکٹر منظور احمد ،ڈاکٹر عبدالرحمن ،ایس ڈی او محمد یونس شاد ،یاسرراٹھور ایڈووکیٹ ،طالب حسین بھٹی اے ای او ،چوہدری محمدصادق ایس ڈی او برقیات ،صدر انجمن تاجران چوہدری جمیل احمد ،زاہد صائم اے ای او کے علاوہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں