محکمہ جات کے سربراہان و نمائندگان 2ستمبر کو کثیر تعداد میں پودے لگائیں ‘ڈپٹی کمشنر حویلی

سکولوں ،کالجوں اور شاہراہوں پر بھی پودے لگائے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ ضلع حویلی میں پودے لگ سکیں

منگل 28 اگست 2018 14:50

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر حویلی سرور حسین کٹاریہ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے جملہ محکمہ جات کے سربراہان و نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ 2ستمبر کو کثیر تعداد میں پودے لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں ،کالجوں اور شاہراہوں پر بھی پودے لگائے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ ضلع حویلی میں پودے لگ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے واضع ہدایت جاری کیں ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ 2ستمبر کو اس حوالہ سے مرکزی تقریب دن 10بجے گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں ہو گی ۔جہاں ضلعی آفیسران اور تمام لوگ ایک ایک پودہ لگائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے انہوں نے ضلعی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ حاضر رہیں اور اس کو یقینی بنائیں ۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بخاری ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رحمت جان ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،ڈی ایف او صادق حسین ،پرنسپل ڈگری کالج کہوٹہ چوہدری محمد رفیق ،مہتمم شاہرات ندیم سرور ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تصدق حسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خالد محمود قریشی ،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر منظور احمد ،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی محمد ظہیر خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آرگنائزر محمد اعجاز خان ،پی ڈی ایس پی اختر عارف ،رینج آفیسر مناف کیانی ،رینج آفیسر محمد صدیق کے علاوہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں