محرم الحرام کے حوالہ سے ضلع حویلی کی سابقہ روایات بہت اچھی ہیں ‘اسسٹنٹ کمشنر

علماء کرام اور اہل تشیع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تا کہ صورتحال پوری کنٹرول میں رہے

جمعہ 7 ستمبر 2018 14:43

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر حویلی کہوٹہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر حویلی کے آفس چیمبر میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ محرم الحرام کے حوالہ سے ضلع حویلی کی سابقہ روایات بہت اچھی ہیں ۔آئندہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ اچھی رہیں گی انہوں نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ وہ بھی اور اہل تشیع بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تا کہ صورتحال پوری کنٹرول میں رہے انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگا دی جائے گی اور پولیس کی نفری تعینات کر دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ ہر محکمہ جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہر صورت اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے بھرپور نبھائے ۔

سکیورٹی ایجنسیز بھی محافل کو سکیورٹی دینے کا کام بھرپور انجام دیں ۔

(جاری ہے)

بجلی کی ترسیل کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ بجلی نہیں تو متبادل جنریٹر کا انتظام کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا انتظامیہ کی کوشش ہو گی کہ وہ محرم الحرام کے دوران بھرپور امن عامہ بحال رکھے البتہ علمائے کرام اس بات کا خیال رکھیں کوئی ایسی بات نہ ہو جس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا اندیشہ ہو ۔

یہاں پر کوئی تفرقہ بازی نہیںہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے تمام پولیس کی چوکیاں پر مکمل چکینگ ہونی چاہیے ۔سول ڈیفنس مکمل سرچ اینڈ سویپ کرے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خالد محمود قریشی نے میٹنگ میں بتایا ہے کہ ہمارا بم ڈسپوزل کمانڈر وہاں تعینات ہے اور مذید بھی جو ذمہ داری ضلعی انتظامیہ لگائے گی وہ ہم پوری کریں گے ۔میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خالد محمود قریشی ،مولانا محمد شریف ،سید محمد امین کاظمی ،مولانا نصیر الدین ،تحصیلدار زاہد چوہان کے علاوہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں