حویلی بھرمیں حضورنبی کریمؐ کا یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر حویلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سرور حسین کٹاریہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس چیمبر میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حویلی بھر میں حضور ؐ کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اُس دن مرکزی جامع مسجد شہدا میں صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی ہو گی ۔

محفل نعت اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مولانا محمد عالم رضوی نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد الشہداء سے جلوس نکالا جائے گا جو بازارسے ہوتا ہوادربار حاجی ابراہیم تک جائے گا۔تمام اہل ایمان کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منانا چاہیے ۔میٹنگ میں ایس پی حویلی آصف درانی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،اسسٹنٹ کمشنر ممتازآباد مزمل حسین ،مولانا محمد عالم رضوی ،مولانا خواجہ محمد شریف ،تحصیلدار حویلی زاہد چوہان و دیگر محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں