حکومت آزاد کشمیر نے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کو ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی

بدھ 30 جنوری 2019 15:17

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے گزشتہ دنوں میں ہالن شمالی اور لوئی دندی فتح پور کے مقامات پر ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ورثاء کو معاوضہ جات کے چیک دیئے حویلی میںپہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کو ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ جات کی ادائیگی کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے گھر گھر جا کر ان افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور فی کس 3لاکھ روپے کی چیک اُن کے ورثا کے حوالہ کیے جن میں عبدالحمید ولد محمد دین ساکنہ ہالن جنوبی ،دلشاد احمد ولد خادم حسین لوئی دندی فتح پور،محمد خلیل ولد عبدالرحیم ہالن شمالی ،محمد حنیف ولد بشیر بساہاں ،عمیر ولد محمد خالد ہالن شمالی،ابرار حسین شاہ ولد ذاکر حسین شاہ بساہاں ،عاصم رفیق ولد محمد رفیق ہالن شمالی،محمد نذیر ولد نیک محمد موہری سید علی شامل ہیں ۔

بعدازاں وزیر حکومت نے گزشتہ دنوں میں ضلع حویلی میں فوت ہونے والے افراد شیخ محمد اقبال ،ممتازفاروقی ،گلاب دین و دیگر کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔اور سید آفتاب حسین بخاری کی والدہ کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں