آزاد کشمیر بھر کی طرح حویلی کہوٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تیاریاں عروج پر

بدھ 30 جنوری 2019 15:17

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کے آفس چیمبر میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر سردار برکت علی نے کی ۔سرکاری ملازمین سول سوسائٹی کے لوگوں اور انجمن تاجران نے شرکت کی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ہمارے مسلمان بھائیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اورکشمیر کے اندر تحریک آزادی میں روز بروز جان پڑھ رہی ہے ۔

ہر سال کے طرح اس سال بھی 5فروری کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور اپنے اُن مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ۔ہماری حکومت کی بھی یہی پالیسی ہے ۔انہوں نے جملہ محکمہ جات کو اُس دن کے حوالہ سے ذمہ داریاں سونپ کر پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ صبح نماز فجر کے بعد شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی سرکاری ملازمین سول سوسائٹی کے لوگ سکولوں اور کالجوں کے بچے مل کر ڈی سی آفس سے ایک ریلی نکالیں گے ۔

اور چوک میں تقریب منعقد ہوئی گی۔ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نے انجمن تاجران ،سیاسی زعما اور سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ وہ قومی دنوں کے حوالہ سے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود،ڈاکٹر منظور احمد ،ڈی ایس پی شبیر احمد ،محمد اعجاز خان سپورٹس آفیسر،ڈائریکٹر کیمپس پونچھ حویلی کہوٹہ شیخ محمد خورشید صدر پیپلز پارٹی ضلع حویلی ،طالب حسین بھٹی اے ای او ،صدر انجمن تاجران چوہدری جمیل احمد،اور صحافیوں نے شرکت کی

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں