حویلی کہوٹہ ،برہان مظفر وانی شہید کے یوم شہادت کے موقع پر7جولائی کو ‘‘پیغام پاکستان کشمیر کانفرنس ‘‘کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 4 جولائی 2019 18:08

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن حویلی کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ،قومی بیانیہ پیغام پاکستان کے فروغ کے لئے مورخہ 7جولائی 2019 بروز اتوار ، 10بجے تا دن 1بجے ، بمقام جاوید ہیون گیسٹ ہاؤس فارورڈ کہوٹہ حویلی میں ‘‘پیغام پاکستان کشمیر کانفرنس ‘‘کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا عنوان ‘‘استحکام پاکستان ، تحریک ازادی کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ رکھا گیا ہے ، کانفرنس میں مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن ازادکشمیر ،ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ، پیر سید محمد علی رضا بخاری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، کانفرنس کی صدارت ، صدر ڈسٹرکٹ بار حویلی راجہ جمشید کیانی (صدر ال پارٹیز ایکشن کمیٹی برائے اضافی حلقہ )کریں گے جبکہ تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے راہنما اس اہم کانفرنس سے ے خطاب کریں کریں گے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں