حویلی کی تعمیر و ترقی میرا فرض اور اولین ترجیح ہے ،چوہدری محمد عزیز

کنٹرول لائن کی عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے ، مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے ،وزیر تعمیرات آزاد کشمیر

جمعہ 12 جولائی 2019 16:50

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ حویلی کی تعمیر و ترقی میرا فرض اور اولین ترجیح ہے ۔کنٹرول لائن کی عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے ۔اور اُن کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے ۔یہ بات گزشتہ روز یونین کونسل بھیڈی موٹانوالی کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔

وزیر تعمیرا ت وعامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز کو جلوس کی شکل میں موٹانوالی لے جایا گیا ۔کارکنوں کی کثیر تعداد اُن کے ساتھ تھی ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کشمیر کی آزادی ،میرٹ کی بحالی ،تعمیر و ترقی اور گڈگورننس پر یقین رکھتی ہے ۔یونین کونسل بھیڈی کے مسائل کو خصوصی طور پر حل کروں گا۔

(جاری ہے)

آپ لوگ کام کی نشاندہی کریں ۔

میں انشاء اللہ اپنی پوری کوشش سے کام کروں گا۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔این ٹی ایس سے پڑھے لکھے نوجوان ٹیچر بنتے ہیں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل بنتے ہیں ۔نسلیں خراب ہونے سے بچ گئیں ہیں ۔اس سے پہلے یہاں کسی نے کوئی کام نہیں کیا ہے اگر کسی نے کیا ہے تو وہ بتائے ۔ضلع حویلی میں خطیر رقم سے بے شمار تعمیراتی کام جاری ہیں۔سڑکات کی تعمیر ،پل اور سکولوں کی تعمیر جاری ہے ۔ضلع حویلی کو ماڈل ضلع بنائیں گے ۔اور عوام کی سہولیات کے لیے ہر اقدام اُٹھائیں گے ۔وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے متاثرین کنٹرول لائن کو معاوضہ جات کے امدادی چیک بھی دیئے ۔جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں