ْیوم آزادی ویوم یکجہتی کشمیر، ڈپٹی کمشنر حویلی کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

حکومت نے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب کر کے کشمیریوں کے حوصلوں کو پروان چڑھایا ہے ، ڈپٹی کمشنر حویلی

بدھ 14 اگست 2019 18:25

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیرحویلی میں بھرپور طریقے سے دن کا آغاز ہوا۔ 8:55منٹ پر سائرن بجائے گئے ڈپٹی کمشنر حویلی کے دفتر پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حویلی ایس پی حویلی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں جملہ سرکاری ملازمین شہریوں کے علاوہ پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں نے مشترکہ طور پر شرکت کی ۔ریلی نے بازار کا چکر لگا کر ڈگری کالج ہال پہنچ کر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حویلی نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب نے کہا کہ حکومت نے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب کر کے کشمیریوں کے حوصلوں کو پروان چڑھایا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ ہمارا نصب العین ہے کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی شخص اپنی شہ رگ دشمن کے ہاتھ نہیں دے سکتا ۔جوان جذبہ زندہ رکھیں اور اتحاد و یگانگت پیدا کریں ۔جس وقت ریاست نے حکم دیا میں خود سول سوسائٹی کے ہمراہ مقبوضہ پونچھ ہوں گا ۔پاک آرمی ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر محکوم نہیں رکھ سکتا ۔مقبوضہ کشمیر میں جس دن کرفیو میں پابندی اُٹھی وہ بھارت کی بربادی کا دن انشاء اللہ ہوگا۔کشمیری کبھی بھی بھارت کے ناپاک عزائم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے نہیں یوم آزادی کے موقع پر آزادی کیک ڈپٹی کمشنر حویلی نے کاٹا ۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں عبدالمناف کیانی،چوہدری محمد رفیق ڈی ای او،سید ماجد گیلانی ،عابد بخاری صدر معلم ،غلام احمد بخاری پرنسپل ڈگری کالج ،امتیاز غنی ،راجہ محمد نسیم خان راٹھور ،چوہدری مبشر ،چوہدری محمد جمیل ،ریاض احمد خان راٹھور ،کپٹن نجم،میجر عامر ،خواجہ وقاص ،چوہدری محمد انور ،شیخ خورشیدبشیر بٹ ،مرزاشوکت ایس پی حویلی شامل تھے ۔

تقریب کے اختتام پر محمد حسین انقلابی نے ایک قرارداد کے ذریعے اقوام عالم کے ذریعے بھارت پر دبائو ڈال کر مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و ستم بند کرنے اور کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق دینے کی بھرپور قراردادیں پاس کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں