ڈینگی سے بچائو کیلئے گھروں میں گملوں کے اندر پانی نہ ٹھہرنے دیں‘اسسٹنٹ کمشنر حویلی کہوٹہ

جمعرات 26 ستمبر 2019 14:16

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سید نسیم عباس شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈینگی کے کنٹرول کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت عامہ کے نمائندہ نے بتایا کہ گھروں میں گملوں کے اندر پانی نہ ٹھہرنے دیں ڈرم کے اندر جو پانی ہے وہ زیادہ دیر نہ رہے چھتوں کے اوپر پینے کے پانی کی جو ٹینکیاں لگائی جاتی ہیں اُن کو ڈھانپ کر رکھیں تا کہ اس میں مچھر داخل نہ ہو گھروں اور دفاتر میں تازہ سے تازہ پانی استعمال کرنے کا معمول بنائیںاپنے اردگرد نالیوں کے اندر پانی نہ ٹھہرنے دیں صفائی کا خاص خیال رکھیں کسی جگہ بھی ٹھہرا ہوا پانی وائرس کا سبب بنتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت عامہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈینگی وائرس سے بچائو کے لیے سپرے کا بندوبست کریں۔میٹنگ میں ڈی ایس پی شبیر احمد ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشکور احمد،سردار بلال مقصود ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،چوہدری محمد رفیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،عبدالرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ،خواجہ تنویر ایس ڈی او برقیات ،کرامت حسین COC،تحصیلدار زاہد چوہان کے علاوہ جملہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں