ہفتہ صفائی مہم کے پانچویں دن ضلع حویلی کہوٹہ میں شہر کی صفائی کا کام تیزی سے جاری رہا

جمعہ 1 اکتوبر 2021 22:34

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) ہفتہ صفائی مہم کے پانچویں دن ضلع حویلی کہوٹہ میں شہر کی صفائی کا کام تیزی سے جاری رہا۔شہر میں جگہ جگہ پر صفائی کا کام ہو رہا ہے جامع مسجد الشہداء سے غربی بازار تک اور اس سے ملحقہ علاقوں اور کلوٹوںکو صاف کیاگیا۔گرلز کالج سے تھانہ ،وٹرنری آفیسر اور احاطہ عدالت کو صاف کیا گیا۔

صفائی مہم میں شاہرات ،زراعت اور بلدیہ کے ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین اور تحصیلدار قمر کاظمی اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ کام کی بھرپور نگرانی کر رہے ہیں۔موقع پر جا کر صفائی مہم کے حوالہ سے ہدایت جاری کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حویلی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک شہر کی صفائی کا کام تسلی بخش ہے۔لیکن پھر بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں اس سے آگے بڑھنا ہو گا۔تا کہ ہم اپنے شہر کو صاف اور خوبصورت بنا سکیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک پندرہ ٹن ملبہ اور کم از کم انیس ڈمپر ٹرالی ملبہ ڈسپوزآف کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں