حویلی کہوٹہ، صفائی مہم کے دوسرے ہفتے میں تحصیل ممتازآباد میں صفائی مہم کا آغاز ہوگیا

بدھ 6 اکتوبر 2021 17:45

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) صفائی مہم کے دوسرے ہفتے میں تحصیل ممتازآباد میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ممتازآباد سردار منور چغتائی کی زیر نگرانی صفائی کی گئی ۔لوکل گورنمنٹ اور ضلع کونسل کے ارکان نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف رکھنا چاہیے ۔اپنے گلی ،محلے اور گھروں کو صاف رکھیں ۔صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ اپنا علاقہ صاف ہو۔اور صفائی مہم کامیاب ہو سکے ۔ہر شخص اپنا کردار ادا کرے ۔کوڑا کرکٹ ایک جگہ جمع کر کے تلف کریں جگہ جگہ گند نہ پھینکیں ۔ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں