حویلی میں ہفتہ صفائی کا آغاز سیاحتی مقام نیل فری سے ہو گا‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت حویلی

پیر 18 اکتوبر 2021 13:35

ْحویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) حکومتی احکامات کی روشنی میں 18 تا 24 اکتوبر 2021ء ہفتہ سیاحت منایا جانا ہے۔ ضلع حویلی میں موجودہ سیاحتی مقامات پر مقامی افراد، تاجر برادری، DMO کے ذمہ داران اور سکولز کے طلبہ حکومتی محکمہ جات کے علاوہ NGOs کے نمائندگان صفائی مہم میں بھر پور شرکت کریں گے اور ضلع بھر میں موجودہ سیاحتی مقامات کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں پر جا کر صفائی مہم کو پایا تکمیل تک پہنچیاا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید بتاتے ہوئے غلام مرتضیٰ ملک معاون خصوصی سیاحت حویلی نے بتایا کہ جناب سیکرٹری سیاحت چوہدری امتیاز احمد و جناب ناظم اعلیٰ سیاحت راشد حنیف ، ناظم سیاحت خالد محمود ثاقب بذات خود مختلف اضلاع پر دورہ کر کے صفائی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ جناب ناظم اعلیٰ سیاحت راشد حنیف نے ہدایات فرمائی ہیں کہ سیاحتی مقامات کی صفائی کے علاوہ کئیے جانے والے کام کی میڈیا کوریج کو بذریعہ پرنٹ و سوشل میڈیا کامیاب بنایا جائے تا کہ مثبت حکومتی اصلاحات / اقدامات کو عدام تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں