حویلی کہوٹہ، صفائی مہم کے دوران تاچھاں MST سے کہوٹہ تک سڑک کی صفائی کی گئی

منگل 26 اکتوبر 2021 18:11

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت کے مطابق صفائی مہم کے دوران تاچھاں MST سے کہوٹہ تک سڑک کی صفائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر چوہدری نزاکت حسین نے صفائی مہم کی نگرانی کی ۔صفائی مہم میں محکمہ شاہرات کے ورکرز نے صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اردگردکے ماحول ، گائوں، گلی محلے، شہروں اور رواڈز کوصاف رکھیں ۔

جگہ جگہ گندگی نہ پھینکیں ۔اپنے شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنائیں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کوڑا کرکٹ کو ایک جگہ اکھٹا کر ڈسپوز آف کریںتا کہ اس سے تعفن نہ پھیلے۔ ہر شخص ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صفائی کو بحال رکھے تا کہ ہمارے بازار شہر اور سڑکات صاف رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں