حویلی کے علاقے ہالن شمالی میں پولیس نے چوری کی بڑی واردات کا سراغ 24 گھنٹے کے اندر لگا کر مجرموں کو پابند سلاسل کر دیا

بدھ 1 مارچ 2023 15:50

فاروڈ کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) حویلی کے علاقے ہالن شمالی میں پولیس نے چوری کی بڑی واردات کا سراغ 24 گھنٹے کے اندر لگا کر مجرموں کو پابند سلاسل کر دیا۔ایس پی مقصود عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی اسد نقوی،ایس ایچ او زاہد عباسی،ہیڈ کانسٹیبل معروف کیانی نے بہترین سرچ آپریشن کے ذریعے نہ صرف چوروں کو قانون کے شکنجے میں کس لیا بلکہ مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پرنسپل راجہ مشتاق احمد کیانی اور ان کے چھوٹے بھائی راجہ اقبال احمد کیانی مرحوم کے گھروں میں چوری کی بڑی واردات ہوئی رات کی تاریکی میں چوروں نے مکانات کے تالے توڑ کر قیمتی گھریلو سامان،نقدی،طلائی زیورات چرا لیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پرنسپل راجہ مشتاق احمد کیانی نے پولیس سے رجوع کیا،واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ایس پی مقصود عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی اسد کیانی نے ایس ایچ او زاہد عباسی اور ہیڈ کانسٹیبل معروف کیانی کے ساتھ ملکر کیس کی تفتیش کی اور چوبیس گھنٹے کے اندر مجرموں کا سراغ لگا لیا پولیس نے واقعہ میں ملوث چھ چوروں کو گرفتار کر لیا اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

عوام علاؤہ نے ایس پی مقصود عباسی،ڈی ایس پی اسد نقوی اور ایس ایچ او زاہد عباسی کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس کی مثالی کارکردگی سے علاقہ چوروں کے گروہ سے محفوظ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں