ملک بھر کی طرح ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی ڈیجیٹل مردم شمارہ کا آغاز

جمعرات 2 مارچ 2023 16:23

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2023ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شمارہ کا آغاز یکم مارچ سے ہوا۔ضلع حویلی کہوٹہ میں ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم نے کیا۔ ان کے ہمراہ ایس پی مقصود عباسی بھی تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سپر وائزر اور نمائند گان ڈیجیٹل مردم شماری کا کا م انتہائی ذمہ داری سے کریں تا کہ اس قومی فریضہ کو احسن طریقہ سے انجام دی جاسکے۔ ضلع ہذا میں اس وقت 134سینز بلاک ہیں جن میں 81فیلڈ سٹا ف کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں