ڈیسنٹ بیوٹی پارلر پر غریب،نادار لڑکیوں کو مفت تربیت دی جائے گی ،شازیہ کیانی

اتوار 19 مارچ 2023 14:05

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2023ء) حویلی کہوٹہ کے اندر پہلے جدید سامان سے آراستہ ڈیسنٹ بیوٹی پارلر کا افتتاح بانی ممبر پاکستان تحریک انصاف وانفارمیشن سیکرٹری لائرز فورم آزاد جموں وکشمیر محترمہ شازیہ کیانی نے فیتہ کاٹ کر کیا ڈیسنٹ بیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی آمد پر محترمہ شازیہ کیانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا خواتین کی جانب سے گل پاشی اور ہار پہنائے گئے،اس موقع پر ڈیسنٹ بیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شازیہ کیانی کا کہنا تھا کہ ڈیسنٹ بیوٹی پارلر پر غریب،نادار لڑکیوں کو مفت تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اس ہنر کو سیکھ کر اپنا ذاتی کاروبار کر سکیں آزادکشمیر کے دورافتادہ علاقے میں ڈیسنٹ بیوٹی پارلر کا قیام خواتین کے لئے احسن اقدام ہے،خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں ڈیسنٹ بیوٹی پارلر میں جدید ترین مشینری اور سامان کے ذریعے میک اپ، فیشل اور سلمنگ کی سہولیات مناسب معاوضہ پر مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ خواتین کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں خواتین کو ہمیشہ یہ سوچ پر گھر سے نکلنا ہو گا کہ انھوں نے کام کاج کر کے گھر والوں کا سر فخر سے بلند کرنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بعض خواتین کو معاشرے کے لوگوں کے منفی رویوں اور ناکامی نے زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا کام سے محبت اور محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

اس موقع پر ڈیسنٹ بیوٹی پارلر کی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ضلع حویلی کہوٹہ کے اندر پہلی بار ڈیسنٹ بیوٹی پارلر کو قائم کرنا اور خواتین کو معیاری کام ان کی دہلیز پر فراہم کرنا میرا خواب تھا میں نے خود کو اور خواتین کو مصروف رکھنے اور کچھ کام کاج سیکھ کر خود کفیل بنانے کا جو فیصلہ کیا اس پر مجھے فخر ہے ہم ان شاء اللہ اس پارلر کی کامیابی کے بعد پورے حویلی کہوٹہ کے اندر اس کی برانچز قائم کریں گے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں