ڈپٹی کمشنر حویلی کی زیر صدارت ’’سپرنگ ٹورازم فیسٹول‘‘ کی تیاریوں بارے اجلاس

جون کو ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں پہلی بار ٹورازم فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے ڈسٹرکٹ حویلی میں ٹورازم کے فروغ میں مدد ملے گی،چوہدری ساجداسلم

منگل 9 مئی 2023 23:03

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری ساجد اسلم کی زیر صدارت ’’سپرنگ ٹورازم فیسٹول‘‘ کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ایس حویلی ساجد اسلم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمود احمد،اسسٹنٹ کمشنر سرفراز خورشید،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجہ علاؤالدین منہاس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مغل وٹنری آفیسر ڈاکٹر منظور حسین،ایس ڈی او شاہرات جاوید عباسی،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ محمد نسیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک امتیاز،ڈی ایف او ساجد ندیم سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ ساجد اسلم نے کہا کہ 11 جون کو ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں پہلی بار دو روزہ ٹورازم فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے ڈسٹرکٹ حویلی میں ٹورازم کے فروغ میں مدد ملے گی،ڈسٹرکٹ حویلی میں حوبصورت سیاحتی مقامات میں جن میں نیل فیری،محمود گلی، لسڈنہ اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات ذاتی دلچسپی سے ٹورازم فیسٹول کا کامیاب کروائیں اور فیسٹول کے انعقاد میں ذاتی دلچسپی لی،ڈسٹرکٹ حویلی ایک خوبصورت وادی ہے۔

یہاں ٹورازم کے فروغ کے لیے صرف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی پر فضا سیاحتی مقامات باہر سے آنے والوں کے لیے توجہ کا باعث بننے گے۔یہاں کہ لوگ مہمان نوازی میں اپنی پہچان رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دو روزہ حویلی ٹورازم فیسٹیول باغ کی تیاریاں جاری ہے جس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اس 11 جون کو ہونیوالے فسٹیول کے انتظامات کریں گے، ڈسٹرکٹ حویلی ٹورازم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے مختلف علاقوں کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ اس وقت یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اور ناردرن ٹورازم کوریڈور کا حصہ بنانے کے لیے ہمیں اور ریاست کے اداروں کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اس وقت اس طرح کے ایونٹ یہاں۔دوردراز علاقوں کے لیے جہاں ٹوریسٹ نہیں پہنچ سکے اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان بذریعہ سوشل میڈیا ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات کریں اور خوبصورت سیاحتی مقامات کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہیں مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی ہوگی۔اس طرح کے ایونٹ کی کامیابی کے لیے مقامی سطح پر لوگوں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں