اجلاس کے انعقادپر بھارت کیخلاف حویلی کہوٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، ریلیاں، احتجاجی مظاہرے

پیر 22 مئی 2023 20:47

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2023ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت G20اجلاس کے انعقادپر بھارت کے خلاف حویلی کہوٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، ریلیاں، احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میںضلعی انتظامیہ،انجمن تاجران سول سوسائٹی سیاسی سماجی جماعتوں، وکلا ء، طلباء تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ درندہ صفت بھارت فوج نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،ایسے موقع پر سرینگر اور لداخ میں G20 ورکنگ گروپ کااجلاس منعقد کر کے بھارت اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کی ہے اور مظلم کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے جس پر عالمی دنیا اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں فلفور نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہریں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی اور اس بات کا احاطہ کیا کہ جب تک کشمیری مسلمانوں ان کا بنیادی حق خوداریت مل نہیں جاتا کشمیری چین سے نہیں بیٹھے گے۔مظاہرین نے کہاکہ G20 کے ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریںجب تک بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں دیتا G20 ممالک مقبوضہ ریاست میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں