حویلی میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم تکریم شہدائے پاکستان بارے تقریب ،خراج تحسین پیش کیاگیا

جمعرات 25 مئی 2023 20:29

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) لائن آف کنٹرول پر واقع علاقے ڈسٹرکٹ حویلی میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ حویلی کے صدر مقام کہوٹہ میںضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی کے زیر انتظام یوم تکریم شہدائے کے حوالے سے ڈگری کالج ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی، طلباء وکلاء برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نعتیہ کلام کے بعد شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 9 مئی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین نے کہاکہ افواج پاکستان کی قربانیوں دفاع وطن کیلئے ناقابل فراموش ہیں پاکستان افواج دنیا کی بہترین فوج ہے جو دن رات بارڈرز پر کھڑی ہماری حفاظت کرتی ہے باڈر کے اس پار بسنے والے کشمیری بھائی پاک افواج پاکستان پر فخر کرتے ہیں وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت ملے گا۔

تقریب کے اختتام پر پاک فوج زندہ باد کے عنوان سے ریلی نکالی گئی جو ڈگری کالج ہال سے ہوتی ہوئی بینک چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں