حویلی کہوٹہ‘ کار حادثہ میں دو افراد جاں بحق ‘ ایک شدیدزخمی حالت میں ایم ایس ٹی داخل

پیر 21 جنوری 2019 14:49

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) کار حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شدیدزخمی حالت میں ایم ایس ٹی داخل ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کو کار کو حادثہ پیش آیا جو کہ لوئی دندی کے مقام پر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری ۔دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک کو زخمی حالت میں ایم ایس ٹی پہنچا دیا گیا۔

اُس کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

فوت ہونے والے ڈرائیور عبدالحمید کا تعلق ہالن سے ہے اور دوسرے دلشاد احمد کیانی جو کہ عمر میں 15سال کا نوجوان کا تعلق لوئی دندی سے ہے ۔عوام علاقہ نے اس المناک حادثہ پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔عوام علاقہ نے بھی ریسکیو کی کاروائی میں ضلع انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو آہوں او رسسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں