آل پارٹیز حریت کانفر نس اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پرحویلی کہوٹہ میں ریلی نکالی گئی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جس قدر مظالم کی داستان رقم کی ہے ‘اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی‘ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ

پیر 22 اکتوبر 2018 15:10

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) آل پارٹیز حریت کانفر نس اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کے آفس سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے لوگ ،انجمن تاجران اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی ۔ریلی میں شرکاء نے بھارت مخالف نعرے لگا کر بھارت سے اپنی نفرت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود نے کہا ہے کہ ہمیں اس موقع پر یکجا ہو کر دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اور بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے لانا چاہیے ۔کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جس قدر مظالم کی داستان رقم کی ہے ۔اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے ۔

بطور کشمیری ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی آزادی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہیے ۔مقررین نے ریلی سے خطبا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں ۔عورتوں کی عصمت دری کر رہے ہیں ۔نوجوانوں کو پیلٹ گنوں کے ذریعے معذور کر رہے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔

لیکن پھر بھی امن کے علمبردار خاموش ہیں ۔بھارتی سرکار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے جذبہ آزادی کو دبانا چاہتی ہے لیکن شاید اُس کو اس بات کا علم نہیں کہ وہ جتنا بھی ظلم ڈھالیں مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنے آزادی کے مطالبہ سے ذرابھی دستبردار نہیں ہونگے ۔اور نہ ہی اُن کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی آئے گی ۔مقررین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اُن کا حق رائے دہی دے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادفضا میں سانس لے سکیں ۔

ریلی میں ایس پی آصف درانی ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،پرنسپل ڈگری کالج چوہدری محمد رفیق ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید عابد حسین بخاری ،ڈی ایف او ساجد حسین ،جمشید کیانی ایڈووکیٹ ،شیخ محمد خورشیدصدر پی پی پی حویلی ،تحصیلدار زاہد چوہان ،وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں