کہو ٹہ ،دو ہا ئی ایس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک خا تو ن جا ںبحق ، 12افرا د شدید زخمی

منگل 14 مئی 2019 22:53

کہو ٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) کہو ٹہ کے علا قے پرا ٹھیا ں کے مقا م پر دو ہا ئی ایس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خا تو ن جا ںبحق جبکہ 12افرا د شدید زخمی ہوگئے ،تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل کہو ٹہ میں ایمبو لینس نہ ہو نے سے زخمیو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا ، با ہر سے ایمبو لینس منگوا کر زخمیو ں کو را ولپنڈی پہنچا یا گیا ، ہسپتا ل میں سہو لیا ت نہ ہو نے کی وجہ سے زخمی افرا د کے لوا حقین کا شدید احتجا ج ،تفصیلات کے مطابق گز شتہ رو ز آزاد کشمیر کے علاقے دیوی گلی تراڑکھل سے راولپنڈی جانے والا ٹیوٹا ھائی ایس نمبر ایل ڈبلیو سی 7857سامنے سے آنے والے ٹیوٹا 4973 ایل ای ایس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ بارہ افراد زخمی اور ایک خاتون سمیم اختر زوجہ محمد عارف سکنہ آزاد کشمیر جا ںبحق ہوگئی جبکہ با رہ میں سے چار شدید زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس تھا نہ کہو ٹہ کے سینئر سب انسپکٹر سر دا ر عنصر محمو د ہمرا ہ ٹیم ، ٹر یفک پو لیس کہو ٹہ اور اہل علا قہ کی بڑ ی تعدا د مو قع پر پہنچ گئی ، اورزخمیو ں کو نکا ل کر تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل کہو ٹہ پہنچا یا گیا تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل کہو ٹہ میں طبعی سہو لیا ت اور ایمبو لینس نہ ہو نے سے زخمیو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں