ِپر یس کلب کہو ٹہ کی 5نشستو ں پر نئے عہدیداران کا چنا ئو ،صد ر را جہ عمران ضمیر مقرر

منگل 9 جولائی 2019 22:36

کہو ٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2019ء)پر یس کلب کہو ٹہ کی 5نشستو ں پر نئے عہدیداران کا چنا ئو کر لیا گیا ، صد ر را جہ عمران ضمیر ، سینئر نا ئب صد ر ملک محمو د اختر ، سر پر ست اعلی سعید افضل چو ہا ن ، فنا نس سیکر ٹر ی ملک دا نیا ل محمو د ،نا ئب صد ر او ل ملک زا ہد مظہر ، نا ئب صد ر دو ئم ند یم سر فرا ز شا مل ہیں ،با قی تما م عہدیدا را ن اپنے عہدو ں پر بر قرا ر رہیں گے ، اتفا ق را ئے سے فیصلہ کیا گیا کہ پر یس کلب کی تنظیم نو جنو ری 2020کو کی جا ئے گی اور5ما ہ کیلئے یہ باڈی کا م کر ے گی اسکے بعد نئے عہدیدا را ن کا چنا ئو جنو ری میں ہو گا ، اجلا س میں صد ر را جہ عمرا ن ضمیر ، سینئر نا ئب صد ر ملک محمو د اختر ، سر پر ست اعلی سعید افضل چو ہا ن ،نا ئب صد ر ملک زا ہد مظہر ، نا ئب صد ر ندیم چو ہا ن ،آڈٹ آفیسر حا جی عبد الرشید ،فنا نس سیکر ٹر ی ملک دا نیا ل محمو د ، اصغر حسین کیا نی جنر ل سیکر ٹر ی،لیگل ایڈ وا ئز ر خا ور ریا ض قا دری ، افضا ل شمسی ،افتخا ر غو ری اور دیگر نے شر کت کی ، اس مو قع پر صد ر را جہ عمرا ن ضمیر ، سینئر نا ئب صد ر ملک محمو د اختر ، سعید افضل چو ہا ن ، اصغر کیا نی ، حا جی عبد الر شید ، خا ور ریا ض قا دری نے مشتر کہ خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنے قلم کے ذریعے علا قا ئی مسا ئل اور مظلو م طبقہ کے مسا ئل کو اجا گر کر ینگے اور صو فی محمد ایو ب اور را جہ گلشن ضمیر کے نقش قد م پر چل کر انکے مشن کو آگے بڑ ھا ئیں گے صحا فت ایک مقد س پیشہ ہے اسکو نیک نبتی اور ایما ندا ری کے سا تھ استعما ل کرنا چا ہیے ہما رے پر یس کلب نے پہلے بھی انتہا ئی نیک نبتی اور ایما ندا ری سے اپنے فرا ئض سر انجا م دیئے اور اب بھی اسی طر ح تما م صحا فی کا م کر ینگے تما م صحا فی اپنے اپنے اختلا فا ت ختم کر کے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو ں اور عوا م اور علا قے کے مسا ئل حل کر یں صحا فی خدا ئی خد مت گا ر ہو تے ہیں انکو نہ ہی ادا رے اور نہ ہی کسی اور محکمہ کی طر ف سے تنخوا ہ ملتی ہے گھر سے کھا کر علا قے کی خد مت کر تے ہیں ہم صو فی محمد ایو ب اور را جہ گلشن ضمیر کو بہتر ین خد ما ت پر زبر دست خرا ج عقیدت پیش کر تے ہیں جنہو ں نے اس پر یس کلب کی بنیا د رکھی جو آج ایک گل دستے کی شکل اختیا ر کر چکی ہے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عہدیدا را ن کا چنا ئو جنو ری میں ہو گا تما م عہد یدا را ن کو سیا سی و سما جی شخصیا ت نے مبا رکبا د یں پیش کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں