ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود خان کی قیادت میں ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام

جمعہ 27 ستمبر 2019 23:25

حویلی کہوٹہ ۔ 27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود خان کی قیادت میں ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ایس پی حویلی مرزا شوکت حیات،ایڈمنسٹریٹر ضلع سہیل مسعود ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد رفیق ،ایم ایس ڈاکٹر مشکور ،سید عابد حسین بخاری ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سید نسیم عباس شاہ کے علاوہ صحت عامہ کے نمائندگان ،ضلعی آفیسران ،سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے لوگوں ، سکولوں کے بچوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈینگی مہم کے حوالہ سے ایم ایس ڈاکٹر مشکور نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک وائرل انفکشن ہے ۔جو مادہ مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی علامات یہ ہیں کہ سر میں درد ہوتا ہے اور تیز بخارہوتا ہے ۔منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے اور کپکپی بھی لگتی ہے ۔آخری سٹیج میں منہ اور دانتوں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں جگہ جگہ لوگوں کو آگاہی دے رہی ہیں اور پمفلٹ بھی جگہ جگہ چسپاں کر دیئے گئے ہیں ۔

لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیراپنائیں ،ٹائر میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ٹینکیوں اور کھڑے پانی میں ڈینگی پیدا ہوتا ہے ۔اس لیے صاف پانی کو آٹھ دن تک ایک جگہ کھڑا نہ رہنے دیں بلکہ آٹھ دن سے قبل پانی کو تبدیل کریں اور استعمال کریں۔تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے ۔اور اپنے معاشرے ،دفاتر اور گھروں کو صاف رکھیں اور لوگوں کو بھی اس کے بارے میں بتائیں۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں