وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کا دورہ حویلی کے دوران یونین کونسل بھیڈی کا تین روزہ تفصیلی دورہ

بھیڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ،عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،کنٹرول لائن کے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائوں گا،چوہدری محمد عزیز

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:11

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے دورہ حویلی کے دوران یونین کونسل بھیڈی کا تین روزہ تفصیلی دورہ کیا ۔دورہ کے دوران لوگوں کی کثیرتعداد نے وزیر تعمیرا ت عامہ کاجگہ جگہ استقبال کیا اور اُن کے کاموں کو سراہا ۔وزیر تعمیرات عامہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونین کونسل بھیڈی میں بے شمار ترقیاتی منصوبہ جات دیئے اس موقع پر حاجی پیر دربار سائیں بہادر شاہ پرچادرچڑھائی اور دعا بھی کی ۔

اس کے علاوہ تعمیر سڑک دھکڑ تا لڑی لڑدارہ بھیڈی کا افتتاح کیا ۔اور بوائز مڈل سکول لڑی لڑدارہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اور بھیڈی تا سیڑاں والی روڈ او رزیر تعمیرپُل کا معائنہ بھی کیا ۔وزیر تعمیرات عامہ نے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

اور عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں ۔وزیر تعمیرات عامہ نے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھیڈی کے مسائل کا حل کرنا میری اولین ترجیح ہے میں عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں سڑکات ،سکولوں اور پُلوں کے منصوبہ جات پر کام شروع ہے عوام بالخصوص کنٹرول لائن کے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائوں گا۔دورہ کے دوران ضلعی انتظامیہ ،ضلعی آفیسران اور کارکنان کی کثیر تعدادوزیرحکومت کے ساتھ تھی۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں