وزیر تعمیرات عامہ کا دورہ حویلی ،کروڑوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

پیر 11 نومبر 2019 19:44

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء)وزیر تعمیرات عامہ کا دورہ حویلی ،کروڑوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا ۔21.280ملین روپے سے تعمیر ہونے والے ریسٹ ہائوس اور بوائز ڈگری کالج میں سائنس کلاسز کے اجراء کا افتتاح ،بوائز ڈگری کالج کی لائبریری اور سڑکچر کے لیے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان ،جلد کلاسز میں مرحلہ وار ٹرانسپورٹیشن کی کمی کو پورا کریں گے ،چوہدری محمد عزیز ۔

تفصیل کے مطابق وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے دورہ حویلی کے دوران متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔جس میں 51.247ملین لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈسٹرکٹ آفس کموڈیشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،گرلز ڈگری کالج کہوٹہ 72.898کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر تعمیرات عامہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس کہوٹہ کی 21.280ملین روپے سے تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا۔

بعد ازاں وزیر تعمیرات عامہ نے بوائز ڈگری کالج میں بی ایس سی سائنس کلاسز کا افتتاح کرتے ہوئے کالج لائبریری کے لیے پانچ لاکھ اور دیگر سڑکچر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی 5لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔وزیر تعمیرات عامہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوائز اور گرلزکالجز میں ٹرانسپورٹیشن کی کمی کو جلد مرحلہ وار مکمل کریں گے ۔اور کالجز کے تمام مسائل کو حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی پوری طرح کوشاں ہے ۔اور عوام گزشتہ دور حکومت اور موجودہ حکومت کے دوران ترقیابی اور فلاحی منصوبوں میں واضع فرق محسوس کریں گے ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں