حویلی میں یوم استحصال05اگست بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

بدھ 5 اگست 2020 22:47

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح حویلی میں بھی یوم استحصال بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر حویلی ملک ایوب اعوان نے کی۔ ریلی میں ضلعی آفیسران ، ملازمین، طلباء، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین ، وکلاء ، صحافی تنظیمیں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جب کہ مرکزی احتجاجی جلسہ میں سولی اور خورشیدآباد سے بھی دو بڑی ریلیوں نے شرکت کی۔ ریلی نے بابری چوک میں احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 05اگست تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب ہے۔ بھارت تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکا۔

(جاری ہے)

اور ہر نئے دن میں اس میں شدت آرہی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جیل میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ہندوستان کے ٹوٹنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اور ظلم مٹنے کو ہے۔ 35A اور 370 کی دفعات کو ختم کر کے خطے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی اور کشمیریوں نے غاصبانہ تسلط کو نہ تو کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ بھارت جبراً تسلیم کروا سکتا ہے۔ جلسہ سے ڈپٹی کمشنر حویلی ملک ایوب خان ، اسسٹنٹ کمشنر حویلی چوہدری نزاکت، صدر انجمن تاجران چوہدری محمد جمیل ، خواجہ منظور احمد ڈار، ایڈمنسٹریٹر ضلع شیخ سہیل مسعود، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور، شیخ محمد عارف، شیخ محمد خورشید صدر پی پی حویلی، ایس پی بشیر کیانی ، راجہ فرید کیانی، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری راشد چوہان، راجہ نسیم راٹھور، گلزار احمد راٹھور، چوہدری لطیف ایڈووکیٹ صدر بار حویلی، خواجہ بلال ، سرفراز راٹھور، سید ماجد گیلانی نے خطا ب کیا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں