فوڈ سیفٹی افیسران نے دوران چیکنگ زائد المعیاداشیائے خوردونوش تلف کردیں

منگل 8 ستمبر 2020 23:49

باغ حویلی کہوٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) حکام بالا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران حویلی سرفراز خورشید، محمد آصف، سرانداز جاوید راٹھور اور شہزاد خورشید نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور اشیا خوردنوش کی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاروباری حضرات کو معیاری اشیا کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دوران چکینگ زائدالمعیاد اشیائے خوردونوش کو تلف کردیا گیا اور معیار پر پورا نہ اترنے پر کولڈڈرنکس کو ضبط کر لیا گیا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں