کہوٹہ: مٹو ر رو ڈ،چھنی با زا ر اوردیگر علاقوں میں پرائیو یٹ ہسپتا ل بغیر ڈاکٹر چلنے لگے

انتظا میہ کی ملی بھگت سے ہسپتا لوں کو ڈسپنسر ڈاکٹر بن کر چلانے لگے ، کوئی پو چھنے والا نہیں ، پیٹ درد پینڈس کا آپر یشن جبکہ ڈلیوری کی صو رت میں بھی آپریشن کرکے کئی خواتین کو سا ری زندگی کیلئے معذو ر کر دیا ، اور کئی خواتین جان سے گئی ، با ر با ر اخباری خبروں کے با وجو د محکمہ صحت کی جانب سے نوٹس نہ لینا اور ان عناصر کے خلا ف کاروائی نہ کرنا سوالیہ نشا ن بن گئے

جمعہ 2 اکتوبر 2020 20:05

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) کہوٹہ مٹو ر رو ڈ،چھنی با زا ر اوردیگر علاقوں میں پرائیو یٹ ہسپتا ل بغیر ڈاکٹر چلنے لگے ، کہوٹہ انتظا میہ کی ملی بھگت سے ہسپتا لوں کو ڈسپنسر ڈاکٹر بن کر چلانے لگے ، کوئی پو چھنے والا نہیں ، پیٹ درد پینڈس کا آپر یشن جبکہ ڈلیوری کی صو رت میں بھی آپریشن کرکے کئی خواتین کو سا ری زندگی کیلئے معذو ر کر دیا ، اور کئی خواتین جان سے گئی ، با ر با ر اخباری خبروں کے با وجو د محکمہ صحت کی جانب سے نوٹس نہ لینا اور ان عناصر کے خلا ف کاروائی نہ کرنا سوالیہ نشا ن بن چکا ہے ، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز درجنوں شہریوں خالد اعوان ، سلیم شہزاد ، عامر خان ،سلطا ن علی ، حق نوا ز نے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہا کہ کہوٹہ مٹو ر رو ڈ پر متعدد ہسپتا لوں میں ڈاکٹر موجود نہیں بلکہ انکی جگہ ڈسپنسر ڈاکٹروں کی سیٹو ں پر بیٹھے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اورانکو دونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ انتظا میہ کی ملی بھگت سے یہ کام زو ر و شو ر سے کیا جا رہا ہے ، پیٹ درد پر پینڈس کا آپر یشن جبکہ نارمل ڈلیو ری کی صو رت میں بھی آپر یشن کر دیا جاتا ہے ،اور غریب لو گو ں سے بھاری رقم وصو ل کی جاتی ہے ، شہریوں نے کہا کہ انکو کوئی پو چھنے والا نہیں انہوں نے ڈی سی ائو را ولپنڈی اور محکمہ صحت سے فو ری نوٹس لینے اور ایسے ہسپتا لوں کو سیل کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں