اکتوبر یوم استقامت و عزم تعمیر ونو ضلع حویلی کہوٹہ میں منایا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2020 23:38

حویلی کہوٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) : 8اکتوبر یوم استقامت و عزم تعمیر ونو ضلع حویلی کہوٹہ میں منایا گیا۔ تقریب سے پہلے مساجد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کر کے شہدائے زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔8:52پر شہری دفاع کی طرف سے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر حویلی ملک ایوب اعوان ،ضلعی آفیسران پولیس آفیسران ،انجمن تاجران ،سکولوں اور کالجوں کے بچے اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں 8اکتوبر 2005کی یاد دلاتا ہے کہ جس دن بالخصوص آزاد کشمیر اور بالا کوٹ میں شدید زلزلہ آیا۔جس کی وجہ سے سکولوں کے بچوں سمیت کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی ملک محمد ایوب نے کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد اور مطمع نظر سب پر عیاں ہے۔

(جاری ہے)

5اکتوبر 2005کے زلزلہ کو یاد کر کے روح کانپتی ہے ایک قیامت صغریٰ برپا ہو گئی تھی۔

آج ہم اٴْس دن کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تاریخ بتائیں اٴْس دن کے حوالہ سے روشناس کروائیں اور قدرتی آفات خواہ و ہ زلزلہ ہوں ،سیلاب یا وبائی امراض اٴْس سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم دیں۔ہمیں ہر وقت ہر آزمائش کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔تقریب سے پرنسپل پائلٹ ہائی سکول کہوٹہ سید عابد حسین بخاری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرچوہدری محمد رفیق ،صدر انجمن تاجران چوہدری جمیل احمد اور تحصیلدار زاہد چوہان نے خطاب کیا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں