کہوٹہ اورگردونواح کے علاقوں میں لکڑی کی کٹائی دھڑلے کے ساتھ جاری

بااثر ٹمبر مافیا ٹرکوں کے حساب سے سبزچیل کی لڑی کاٹ کر پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں

بدھ 9 جون 2021 23:50

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) کہوٹہ اورگردونواح کے علاقوں میں لکڑی کی کٹائی دھڑلے کے ساتھ جاری ، بااثر ٹمبر مافیا ٹرکوں کے حساب سے سبزچیل کی لڑی کاٹ کر پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں ، اور اپنا گناہ چھپانے کیلئے جنگلات میں آگ لگا دیتے ہیں جس کے بعد سینکڑوں پودے آگ کی لپیٹ میں آکر جل جاتے ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور سبزی چیل کی کٹائی کو روکنے اور ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں افراد نے نمائندہ کو بتایا کہ پنجاڑ ، نڑھ ، بیو ر ، مٹو ر کے علاقوں سے قیمتی درختوں کو گاجر مولی کی طر ح کا ٹا جا رہا ہے ، اور بھاری مقدار میں ٹرکوں کے ذریعے لکڑی پنجاب کے مختلف حصوں میں سمگل کی جاتی ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ بااثر ٹمبر مافیا کھلم کھلا لکڑی کو کاٹ کر سرعام ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں اور لکڑی کاٹنے کے بعد اس علاقے میں آگ لگوا دیتے ہیں تاکہ لکڑی کی کٹائی کا کوئی نام و نشان باقی نہ رہے ، انہوں نے مزید کہاکہ بااثر ٹمبر مافیا کے خلاف محکمہ جنگلات کاروائی کرنے سے گریزاں ہے اور کہوٹہ کے حسن کو دھڑلے کے ساتھ تباہ کیا جا رہا ہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور کہوٹہ کے جنگلات کو بچایا جائے تا کہ کہوٹہ کا حسن بچ سکی

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں