ٹی ایم اے کہوٹہ کا عملہ گلو بٹ بن گیا ، شدید تشدد سے دوتاجر شدید زخمی

منگل 22 جون 2021 23:45

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) ٹی ایم اے کہوٹہ کا عملہ گلو بٹ بن گیا ، شدید تشدد سے دوتاجر شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ،دوکاندار کو سامان دوکان سے با ہر رکھنا مہنگا پڑھ گیا ، ٹی ایم اے کہوٹہ کے اہلکاروں نے غریب تاجر وںکو فٹ بال بنالیا، مار مار کر بری حالت کر دی ، تا جر شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل ، حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے ، ذرائع کے مطابق دوروان تشدد سی ای ائو ٹی ایم اے کہوٹہ بھی وہاں اپنی گاڑی میں موجود تھے ، کہوٹہ کی تاجر برادری کی جانب سے بھرپو ر مذمت ، بھر پو ر احتجاج کی دھمکی دے دی ، اگر ہمارے ساتھ انتظا میہ نے یہی رویہ رکھا اور ہمارے تاجر بھائیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تو ہم شٹر ڈائون ہڑتال کر ینگے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، ڈی سی ائو راولپنڈی فوری نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ٹی ایم اے کہوٹہ کا عملہ جن میں راجہ عامر سمیت دیگر نے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا تو تاجرکو کہاکہ سامان اٹھا کر اندر رکھوں جس پر تاجرنے سامان اٹھانے سے انکاری کردی ، جس پر ٹی ایم اے کہوٹہ کے اہلکار شدید غصے میں آگئے اوراور وہاں پر موجود دو تاجروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ، جس پر تاجر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طو ر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ ریفر کر دیا گیا ، جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، خبر کی اطلا ع کے بعد کہوٹہ کی تاجر برادری تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئی اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہاں کا قانو ن ہے کہ ایک غریب تاجر کو انتظامیہ کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، ہم اس کی بھرپو ر مذمت کرتے ہیں اگر متعلقہ ملوث اہلکاروں اور آفیسران کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم شٹر ڈائون ہڑ تال کر ینگے ، ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران سی ای ائو ٹی ایم اے کہوٹہ موقع پر اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے ، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈی سی ائو راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں