س*جنرل سیکرٹر ی یو تھ ونگ ن لیگ کہوٹہ حامد لطیف ستی کی کاوشیں رنگ لے آئی

۳ سابق وزیر مالیات آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق اور سابق پی آر ائو نثا ر احمد خان کے درمیان راضی نامہ ہوگیا

اتوار 27 جون 2021 20:30

ط* کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2021ء) جنرل سیکرٹر ی یو تھ ونگ ن لیگ کہوٹہ حامد لطیف ستی کی کاوشیں رنگ لے آئی ، سابق وزیر بالیات آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق اور سابق پی آر ائو نثا ر احمد خان کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ، عوامی و سماجی حلقوں میں زبر دست خوشی کی لہر دوڑ گئی ، حلقہ جموں چھ کی سیاست میں بھی ہلچل مچ گئی ، نثار احمد خان کی جانب سے راجہ محمد صدیق کی بھر پو رحمائت کا اعلان ، جموں چھ سے راجہ محمد صدیق ریکارڈ کامیابی حاصل کرینگے ، تفصیلات کے مطابق عرصہ دو سال سے ناراضگی دوستی میں بدل گئی ، کہوٹہ شہر کی مشہو ر سیاسی و سماجی شخصیت و جنرل سیکرٹر ی یو تھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن حامد لطیف ستی نے سابق وزیر بالیات آزاد کشمیر و امید وار برائے ایم ایل اے جموں چھ آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق اور سابق پی آر ائو نثار احمد خان کے درمیان راضی نامہ کروادیا ، جس کے بعد حلقہ جموں چھ کی سیاست میں زبر دست ہلچل مچ گئی ، جس کے بعد جموں چھ میں راجہ محمد صدیق کی پوزیشن مزید مضبو ط ہوگئی ، اس موقع پر عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورمٹھائیاں تقسیم کی گئی ،سابق پی آر ائو نثار احمد خان کی جانب سے راجہ محمد صدیق کی بھرپو ر حمائت کا اعلان کیا گیا اور انکی کامیابی کیلئے دن رات کام کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں