اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی زیر نگرانی گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا کام جاری

ہفتہ 10 جولائی 2021 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) کہوٹہ میں گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے صفائی کے عمل کا جائزہ لیا- اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کی ٹیم میں ورکرز کے اضافے سے صفائی کے انتظامات میں بہتری آئی ہی- انہوں نے کہا کہ سینٹری عملے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جا رہی ہے اور وقت کے ساتھ انتظامات میں مزید بہتری آئے گی- انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں