ذ*کرنل ر شبیر اعوان حلقہ پی پی سات سے آئندہ ایم پی اے ہونگے، راجہ وحید

پہلے بھی حلقے میں ریکارڈ تر قیاتی کام کروائے ہر کارکن ان کی کامیابی کیلئے کام کرے گا

اتوار 26 جون 2022 20:30

۷کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات کرنل ر شبیر اعوان حلقہ پی پی سات کے آئندہ ایم پی اے ہونگے ، کرنل ر شبیر اعوان نے پہلے بھی حلقے میں ریکارڈ تر قیاتی کام کروائے ، قائد عمران خان نے کرنل ر شبیر اعوان کو ٹکٹ دیا ، انشا اللہ پی ٹی آئی کہوٹہ کا ہر کارکن کرنل ر شبیر اعوان کی کامیابی کیلئے کام کرے گا اور انکی کامیابی کیلئے دن رات ہے کر دے گا ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز سابق صد ر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ ورہنماء تحریک انصاف حلقہ پی پی سات راجہ وحید احمد خان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ 17جولائی کا دن پی ٹی آئی کی کامیابی کی خو شخبری لیکر طلو ع ہو گا ، پی ٹی آئی کے تمام کارکنا ن اور حلقہ پی پی سات کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب بنائیں کیو نکہ عمران خان واحد لیڈ ر ہے جو پاکستان کو سنبھال سکتا ہے اور پاکستان کو تر قی کی راہوں پر گامزن کر سکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ قائد عمران خان نے کرنل ر شبیر اعوان کو ٹکٹ دیا ہے تو پی ٹی آئی کے کارکنا ن کرنل ر شبیر اعوان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں