غ* دکھالی کی عوام شیر پر مہر لگا کرراجہ صغیر کا انتخاب کرینگے، ملک خالد اعوان

ٴْراجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دو ر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر عوام کے دل جیت لیئے ہیں ٴْ یوسی دکھالی کے پو لنگ سٹیشنو ں سے راجہ صغیر احمد کو ریکارڈ لیڈکے ساتھ کامیاب کروائیں گے

اتوار 26 جون 2022 21:10

!کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) امید وار برائے صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے نامز د امید وار راجہ صغیر احمد کو یو نین کونسل دکھالی سے ریکارڈ کامیابی دلوائیں گے ، یو نین کونسل دکھالی کی عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر راجہ صغیر جیسے دلیر قابل اور مخلص لیڈ ر کا انتخاب کرینگے ، راجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دو ر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر عوام کے دل جیت لیئے ہیں ، انشا اللہ یو نین کونسل دکھالی کے پو لنگ سٹیشنو ں سے راجہ صغیر احمد کو ریکارڈ لیڈکے ساتھ کامیاب کروائیں گے ، ان خیالات کا اظہار یو نین کونسل دکھالی کی مشہو ر سیاسی و سماجی شخصیت و امید وار برائے چیر مین یو سی دکھالی ملک خالد اعوان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ یو نین کونسل دکھالی سے راجہ صغیر احمد کو ریکارڈ کامیاب بنائیں گے ، دکھالی کی عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر مخلص دلیر اور قابل قیادت کا انتخاب کریگی اور راجہ صغیر احمد خادم اعلی حلقہ پی پی سات کو کامیاب بنائے گی ، ہم راجہ صغیر احمد کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن لگا دینگے ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں