کہوٹہ پولیس کی کارروائی ،شراب سپلائرگرفتار

ملزم سے 900 بوتل دیسی شراب برآمد،مقدمہ درج ،منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے

بدھ 15 فروری 2023 21:09

کہوٹہ پولیس کی کارروائی ،شراب سپلائرگرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرکوگرفتارکرلیا،ملزم سے 900 بوتل دیسی شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر زاہد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 900بوتل دیسی شراب برآمد ہوئی، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی صدر نے کہاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں