راولپنڈی،چھریوں کے وار کرکی2شہریوں کو زخمی کرنیوالا اشتہاری مجرم گرفتار

پیر 20 فروری 2023 21:20

راولپنڈی،چھریوں کے وار کرکی2شہریوں کو زخمی کرنیوالا اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکی2شہریوں کو زخمی کرنیوالے اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکی2شہریوں کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم محمد زکی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم محمد زکی نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کر کے نسرین بی بی اور محمد مہربان کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدم گزشتہ سال تھانہ کہوٹہ میں درج کیاگیاتھا۔ ایس پی صدر نے کہاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی ،اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں