الیکشن میں دین کے چاہنے والوں کو ووٹ ملے گا، رہنما تحریک لبیک

ملک کی تعمیر و ترقی اور فلاحی ریاست بنانے میں تحریک لبیک واحد سیاسی جماعت ہے، کرنل وسیم جنجوعہ

جمعرات 30 مارچ 2023 19:16

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی سات کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے کہاہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور فلاحی ریاست بنانے میں تحریک لبیک واحد سیاسی جماعت ہے ،الیکشن میں دین کے چاہنے والوں کو ووٹ ملے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کارنر مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے ،نام نہاد سیاسی بونو نے ملک کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شکنجوں سے نجات صرف تحریک لبیک کے پاس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کہوٹہ کے غیور عوام اپنے علاقے کی تقدیر کو بدل دیں گے ہر گھر پر پیارے نبی کی جماعت کا جھنڈا لہرائے گا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں