بلوچستان میں تعلیم کے شعبہ پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا،عبدالصبور کا کٹر

اگلے سال کی بی ایس کے طالبات کی کلاسز سکنڈ ٹائم کو گرلز کالج میں الگ ہو نگے ،سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:39

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان عبدالصبور کا کٹر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبہ پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا اگلے سال کی بی ایس کے طالبات کی کلاسز سکنڈ ٹائم کو گرلز کالج میں الگ ہو نگے ڈگری کالج اور گرلز کالج قلات میں تعلیمی سرگرمیان بہتر انداز میں جاری ہیں جسکا سہرا اساتزہ کو جاتاہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈگری کالج قلات کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی ایس کلاسز کا باقاعد گی سے جاری رکھنا قابل ستائش ہے اور کو ایجوکیشن سے طالبات بھی تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں اگر یہاں پر طالبات کو بی ایس نہیں پڑھایا جاتا تو تمام طالبات تعلیم سے محروم ہو جاتے کیونکہ قلات کے غریب طلباء و طالبات کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اخراجات برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کالجز ہائر ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستا ن تعلیمی ترقی کے لیئے ہرممکن اقدامات کرے گی اساتزہ اس سلسلے میں اپنی صلاحیتیں بروقار لائیں اص اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری کالجز حیات خان کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر غلام نبی بلوچ نے سیکریٹری عبدلاصبور کاکڑ کو ڈگری کالج اور گرلز کالج قلات میں تعلیمی سرگرمیوں اور مسائل کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں