انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ٹیزرار ملک محمد رمضان مینگل قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

جمعرات 28 مئی 2020 23:31

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء)انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ٹیزرار ملک محمد رمضان مینگل قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے وہ ایس ایچ او ریٹائرڈ غلام سرور مینگل ، نذیر احمد مینگل، ماسٹر منیر احمد کے بھائی، بی اے پی کے رہنما حاجی عبداللہ ملازئی کے بہنوئی، ظہور مہر سابقہ ہیڈ ماسٹر محمد تاوہ سکول ،بی این پی کے رہنما مقصود عالیزئی، مولوی ظہیر احمد عالیزئی کے ماموں، ساجد مینگل، جواد مینگل کے والد ، ٹھیکدار حاجی رحمت اللہ کے ہم داماد اور بی اے پی کے سینئر رہنما حافظ منیر احمد بنگلزئی کے قریبی رشتہ دار تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم این اے قلات آغا محمود شاہ، آفیسران معتبرین دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فاتحہ خوانی کلی گوم قلات میں جاری ہے۔ دریں اثنا میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافیوں میر غلام حسین شاہوانی، فیض نیچاری، ضیا الرحمان مینگل، امجد سلامی، مقبول شاہوانی، شعیب احمد نیچاری و دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں