گنداواہ تعلیمی لحاظ سے دوسرے اضلاع سے پیچھے ہے ،جمعیت طلباء جھل مگسی

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:53

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) گنداواہ تعلیمی حوالے سے دوسرے اضلاع سے پیچھے ہے عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر افسوس ضلعی ہیڈ کوارٹر میں طلباء اور طالبات کیلئے کالج کی سہولت نہ ہونا زیادتی ہے کالج نہ ہونے سے ہر سال سینکڑوں طلباء اور طالبات میٹرک پاس کرنے کے بعد تعلیم کو خیر باد کہہ دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلباء کے ضلعی ناظم خلیل بلوچ ،محمد یونس لاشاری الٰہی بخش ،غلام اویس ارشاد لاشاری نے نیشنل پریس کلب گنداواہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں کہا اس ٹیکنالوجی کے دور میں طلباء اور طالبات کے لئے کالج نہ ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور عوامی نمائندوں کو نوجوانوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری چیف سیکریٹری بلوچستان صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی سے اپیل کی ہے طلباء اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور دور جدید کے چیلیجوں کا مقابلہ کرنے اور ضلع کا نام روشن کرنے کے لئے گنداواہ میں طلباء اور طالبات کے لئے کالج قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا جھل مگسی میں جلد اسلامی جمعیت طلباء کے صوبائی رہنماء دورہ کر کے کابینہ تشکیل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں