آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے،آغا عرفان کریم احمدزئی

حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے عوام خود گواہ ہیں، عوام کے پرزور اپیل پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ،سابق صوبائی وزیر

اتوار 20 مئی 2018 17:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمدزئی نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے میر ے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کا عوام خود گواہ ہیں موجودہ حکومت قلات ترقی کے تو بہت دعوے کرتی رہتی ہیں ،کرپشن اور کمیشن کی خاطر اسٹیڈیم میرج ہال ایسے علاقوں میں تعمیر کی گئی جہاں آبادی کا نام و نشان تک نہیں ہیں ،قلات کی تباہ حال سڑکیں کسی نام و نہاد ترقی داستان پیش کرتے ہیں میں اپنے حلقہ کی عوام کے پرزور اپیل پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ پرنس کریم ہائوس چھائونی قلات میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمدزئی نے کہا ہے کہ قلات کی ترقی کے دعوے تو بہت زیادہ کیا جاتا ہے مگر یہ ترقی محض اخباری اشتہارات تک محدود ہیں قلات میں ایسے علاقوں میں اسٹیڈیم اور میرج ہال تعمیر کئے گئے ہیں جہا ں آبادی کا کوئی نام نشان تک نہیں ہیں یہ ایسے اسکیمات ہیں جن میں ناقص میٹریل استعمال کرنے سے زیر تعمیر اسٹیڈیم کی دیوار ابھی سے منہدم ہو گئی ہے،یہ تمام ایسے اسکیمات ہیں جو محض کرپشن اور کمیشن کے لئے بنائی گئی ہیں اصل مسائل کو حل کر نے کے لیئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھائی گئی ہیں اپنے کمیشن کی خاطر ایسے اسکیمات بنائی گئی جن سے عوام کو کئی بھی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا ،انہوں نے کہا کہ پورے قلات میں ایک بھی سڑک نہیں بنائی گئی پورے علاقے کے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیںاور یونین کونسلوں میں اسکولوں کی عمارات بھی کھنڈارت کی شکل اختیار کر چکے ہیں جوکہ نام و نہاد ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں قلات شہر اور دہی علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچایا جس میں واٹر سپلائی اسکیمات بجلی کی فراہمی ٹرانسفارمروں کی تنصیب اور دور دراز کے علاقوں میں سڑکیں بنائی جن کی نشانیاں اب بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ انتخاب میں تمام علاقوں کو یکساں ترقی دی موجودہ حکومت میں عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام مجھ سے پرزور اپیل کررہی ہیکہ میں آنے والے انتخابات میں ضرور حصہ لوں گا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں