عیدالاضحی کے قریب آتے ہی بازاروں میں عوام کا ہجوم امڈ آیا

شہر میں گداگروں کی بھر مار ،شہریوں کو اطمینان سے خریداری میںمشکلات کا سامنا

اتوار 19 اگست 2018 17:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) عیدالاضحی کے قریب آتے ہی بازاروں اور شاپنگ سینٹروں میں عوام کا ہجوم امڈ آیا ، تیار ملبوسات ،چپل ،کاسمیٹکس کے سامان ،واسکٹ اور بلوچی جوتے کی قیمتیوں میں کئی گناہ اضافہ شہر میں گداگروں کی بھر مار شہریوں کو اطمنان سے خریداری میںمشکلات کا سامنا قلات انتظامیہ گداگروں کے سامنے بے بس تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے قریب آتے ہی جہاں مویشی منڈی میں گہماء گہمی عروج پر ہیں بلکل اسی طرح شاہی بازار ہسپتال روڈ ہر بوئی روڈ اور شہر کے مختلف کلیوں کے شاپنگ سینٹروں پر خریداری کرنے والوں بلخصوص خواتین کا رش قابل دید ہیں دوسری جانب اوشربا مہنگائی نے شہریوںکی کمر تھوڑ دی ہیں قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئیں ہیں بہت سے لوگ کو بازاروں اور شاپنگ سینٹروں سے خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہیں جبکہ صوبہ سندھ ا ور ملک دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں گداگروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں قلات پہنچ گئے ہیں گدا گروں کی بھر مار نے عید کی خریداری کرنے والوںبلخصوص خواتین کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہیں جو لوگوں کے کپڑوں کو پکڑ کر زبردستی خیرات مانگتے ہیں جبکہ اس حوالے سے قلات انتظامیہ کی خاموشی بھی معنی خیز ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے قلات انظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قلات میں مہنگائی کا خاتمہ اور گداگروں سے نجات کیلئے اقدامات کرے تاکہ شہری اطمینان اور تسلی سے عید کے لیے شاپنگ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں