جاری ترقیاتی اسکیموں کی معیار اور سست روی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سرکاری پیسہ عوام کی امانت ہے، کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر

اتوار 21 اپریل 2019 22:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کا دورہ حب ضلع لسبیلہ وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور کہاکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کی معیار اور سست روی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سرکاری پیسہ عوام کی امانت ہے اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے حب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حب پیکیج کے ترقیاتی اسیکمات پر کام بہتر انداز میں جاری ہیں حب میں سڑکیں،سیوریج کا نظام سمیت دیگر منصوبوں پر جاری کاموں کو انشا ء اللہ جون تک مکمل کرینگے حب میں سیوریج کا بڑا مسئلہ اسکے حل کیلئے صوبائی حکومت کی مدد حاصل ہے اسکے علاوہ حب شہر میں پانی کا بھی بڑا مسئلہ ہے اس کیلئے پرانی لائنیں اکھاڑ کر نئے لائن بچا رہے ہیں وہ بھی انشاء اللہ جون تک مکمل کی جائیں گی اس سے شہریوں کو ٹینکر مافیا سے نجات مل جائے گی،انہوں نے کہا کہ حب بائی پاس کا پہلے بھی میں چیف سیکریٹری صاحب کے ساتھ دورہ کرچکا ہوں ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہوجائے تاکہ حب شہر میں جو ٹریفک کا دبائو ہے جو ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہا ہے اسکو کنٹرول کیا جاسکے حکومتی تر جیحا ت سمیت کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا کیونکہ صوبائی حکومت کی ہمیں سختی سے ہدایات ہیں کہ ان کاموں کو معیار کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ حب بائی پاس بڑا منصوبہ ہے ظاہر ہے اسکو مکمل کرنے میں وقت لگتا ہے صوبائی حکومت کی پالیسوں اور فنڈز کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے پر کام کرینگے امید ہے جلد مکمل ہوجائے،ایک سوال کے جواب میں کمشنر قلات نے کہا کہ کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر روزانہ حادثات رونما ہورہے ہیں اس سنگین مسئلے کو لیکر صوبائی حکومت کے پاس ایک سوچ موجود ہے جس کے ذریعے اس مسئلے کو حوالے صوبائی حکومت وزیر اعظم پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہے اس شاہراہ کو دورائیہ کرنے کی ضرورت ہے بہت تکلیف ہوتی ہے جب ایسا دن نہیں جو میں اس شاہراہ پر خون خوار حادثہ نہیں دیکھتا،انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر اس کے روک تھام کیلئے ہم نے عارضی طور ہر اپنے آفیسران بٹھائے ہیں جو ہر اسٹیشن پر مسافر گاڑیوں کو وقت سے نکلنے اور وقت پر پہنچنے کی پابند کرتے ہیں جو وقت کی پابندی نہیں کرتا اسکو جرمانہ کیا جائیگا مگر ظاہرہے جو مسافر کوچ کو ایک گھنٹے میں پہنچنا ہوتا ہے وہ اگر دو گھنٹے میں پہنچتا ہے تو مسافر اس پر دبائو ڈالنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن جو قومی شاہراہ کو دورائیہ کا تصور ہے اسکے پورا ہونے تک ہم کوشش کررہے ہیں کہ تب تک ہم اسکا کوئی تکنیکی حل نکالیں ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مسافر گاڑیوں کے رفتار کی نگرانی کریں،ایک سوال کے جواب میں کمشنر قلات نے کہا کہ مسافر کوچوں میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ بالکل نہیں ہونا چاہیے یہ ایک پرانا عمل چلتا آرہا ہے ویسے اس سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے تو اس سے ہم باخبر ہیں حقیقت میں یہ معاملہ وفاق کا ہے تو وفاق جب بھی کوئی اقدام اٹھاتی ہے تو صوبائی حکومت کی ہدایت پر سیکورٹی ادارے اس ہر عمل درآمد کرینگے،کمشنر قلات ڈویژن کو دورہ حب کے موقع پر حب پیکیج کے ترقیاتی منصوبوں،حب گرلز کالج باب بلوچستان اور حب بائی پاس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کمشنر قلات نے ترقیاتی اسکیمات پر بہتر انداز میں کام کرنے اور مقررہ وقت پر کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)فرحان سلیمان رونجہ،اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی چیف آفیسر حب جلیل احمد زہری ڈوپلپمنٹ آفیسر قلات ڈویژن محمد صادق نوتانی عبدالحفیظ جتک و دیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں