قلات کا علاقہ گرانی میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی

جمعرات 16 مئی 2019 19:10

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) )قلات کا علاقہ گرانی میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی بارش کی وجہ سے مہلبی ندی میں طغیانی آنے سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ گرانی کے مقام پر بند ہو گئی ندی نالوں میںمیں طغیانی آنے سے قریبی ہی واقع کلی ابابکی کے گھروں میں پانی داخل ہو گئی ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بلند مقامات کے طرف نکلنے شروع کردیئے ہیں سیلابی پانی کے زد میں آنے سے کروڑوں روپے کے سیب چیری آڑو خوبانی بلیک امبر سمیت مینداروں کے ایک درجن کے قریب ٹیوب ویل اور سولو پینل سسٹم تباہ ہو گئی اوران کے باغات کو شدید نقصان پہنچاہے اور سیلابی ریلوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بھی شدید نقصان پہنچایاہے ندی کے بے پہر نے سے پورا علاقہ پانی پانی ہو گیا ہیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں قلات میں گزشتہ روز شہر سے تقریباًً پندرہ کلومیٹر دور سہ پہر دو بجے کے قریب گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش دیکھتے ہی دیکھتے طوفان میں تبدیل ہو گئی اور ایک چھوٹے سے علاقے میں بادلوں نے جم کر برسے جس سے سیلابی ندی نالے بے پہر گئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور مہلبی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ندی پر واقع پل چوٹی پڑ جانے سے سیلابی پانی قومی شاہراہ کے اوپر آگئی جس سے کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند ہو گئی قومی شاہراہ سے بڑھ کے سیلابی ریلہ قریبی سیب کے باغات میں داخل ہو کر تباہی مچانی شروع کردیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے زرعی ٹیوب ویلوں اور سولر پینل سسٹم کے اپنے ساتھ بہاتا ہو ا لے گیا لوگوں نے بھاگ پہاڑوں پر چھڑ ک اپنی جانیں بچالی اور چند ہی لمحوں میں پورا علاقہ پانی پانی ہو گیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں