قلات ،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک

جمعہ 17 مئی 2019 19:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) قلات کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر شمس الدین بھی شامل ہیں تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا لیویز ذرائع قلات کے علاقے پارود میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کاروائی میں تین دہشت گر دوں کو ہلاک کر دیا گیا ہیں سکورٹی زرائع کے مطابق حساس اداروں نے قلات سے تقریبا پچاس کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے پارود میں خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کی تو ملزمان نے سکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی اور سخت مقابلے کے بعد سکورٹی فورسز نے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والوں میں بلوچ لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر شمس الدین ظفر اور شعیب شامل ہیں تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو سخت سکورٹی میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہیں جہاں سکورٹی اداروں اور قلات انتظامیہ نے مزید کاروائی شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں