ٹ*قلات، گرانفروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا،میرمحمد ایوب مری

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کوریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنرقلات

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ژ*قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) اسسٹنٹ کمشنرقلات میرمحمد ایوب مری نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگارمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کوریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرشیہک بلوچ کے خصوصی ہدایت پر بازار کے اچانک دورے کے موقع پر خبررساں ادارے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے بازار میں مختلف دکانوں میں صفائی کے معیار، سرکاری نرخ نامے اور اشیائے خوردونوش کے معیاد بھی چیک کئے جب کہ صفائی کی خراب صورتحال ،غیرمعیاری اشیا کی فروخت و سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا اور وارننگ دی کی سرکاری نرخنامے پر عملدرآمدیقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

کسی کومن مانی نہیں کرنے دینگے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیا کی فروخت اور ڈیٹ ایکسپائر اشیا کی فروخت پرکسی دکان سے ڈیٹ ایکسپائر اشیا برآمد ہوا تو ان کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں